سرگودھا میں انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر میڈیکل طالبہ سے زیادتی — سفاک ڈاکٹر گرفتار

سرگودھا میں ایک حساس اور افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انٹرن شپ کا لالچ دے کر ایک میڈیکل طالبہ کو کئی ماہ تک بلیک میل اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر کاشف وحید کو گرفتار کرلیا، جو چک نمبر 40 شمالی کا رہائشی ہے۔
متاثرہ طالبہ نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ ڈاکٹر نے اسے رحمت اللعالمین پارک کے باہر بلایا اور وہاں سے زبردستی ایک نامعلوم جگہ منتقل کرکے اسلحہ کے زور پر زیادتی کی۔ ملزم مبینہ طور پر ویڈیوز بنا کر اسے مسلسل بلیک میل کرتا رہا۔
پولیس کی جانب سے متاثرہ طالبہ کا میڈیکل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعے نے میڈیکل کے شعبے میں موجود ایسے عناصر کی وجہ سے پیشۂ طب کو بدنام کرنے والے کرداروں پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔
آپ کے خیال میں ایسے مجرم کو کیا سزا ملنی چاہیے؟