Friday, January 30, 2026
Urdu News

سلمان اکرم راجہ کی چیف جسٹس یحٰیی آفریدی سے ملاقات کام کر گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے وکیل سلمان اکرم راجہ کی ملاقات کام کررہی گئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے یقینی دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ کو ایک گھنٹے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اور سلمان اکرم راجہ  نے ملاقات  کی۔ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی،ملاقات میں سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس  پاکستان کو پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ،چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مطالبہ مان لیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سلمان اکرم راجہ کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہاکہ آپ کو ایک گھنٹے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹس مل جائیں گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بانی چیئرمین کی میڈیکل رپورٹس ان کے ذاتی ڈاکٹرز سے چیک کروانے کا فیصلہ کیا ہے اورسپریم کورٹ سے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کے بعد پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا، سیاسی کمیٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس میں آج شام 7 بجے کے بعد ہو گا، اجلاس میں بانی عمران خان کی صحت سمیت احتجاج کی حکمت عملی پر غور ہو گا۔ سلمان اکرم راجہ کی ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سپریم کورٹ کے باہر سے واپس روانہ ہو گئے،پی ٹی آئی قیادت بھی سپریم کورٹ سے چلی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *