Thursday, August 28, 2025
TOP STORIES

شادی کی پہلی رات بیوی نے پیسوں کے بجائے صرف ایک وعدہ مانگا

شادی کی پہلی رات جب خاوند کمرے میں داخل ہوا تو سب سے پہلے اس نے بیوی کو سلام کیا اور حق مہر کے طور پر پانچ ہزار روپے دینے لگا۔ بیوی نے جواب دیا کہ وہ حق مہر نہیں لے گی اور خاوند کو معاف کرتی ہے۔ خاوند نے کئی بار اصرار کیا مگر بیوی نے ہر بار یہی جواب دیا۔ خاوند نے سوچا کہ یہ کتنی باوفا اور توکل والی بیوی ہے جو پیسوں کے بجائے شوہر کو ترجیح دیتی ہے۔

اس کے بعد خاوند نے منہ دکھائی کے لیے رقم دینی شروع کی، لیکن بیوی نے نہ پانچ ہزار پر منہ دکھایا، نہ دس ہزار، پندرہ، بیس، پچیس، تیس، چالیس یا پچاس ہزار پر بھی۔ حتیٰ کہ جب خاوند نے پورا بٹوہ، جس میں ایک لاکھ روپے تھے، بیوی کے حوالے کیا تب بھی اس نے منہ نہ دکھایا۔

آخر کار خاوند نے پوچھا: “آپ کو اور کیا چاہیے؟”
بیوی نے جواب دیا: “ایک وعدہ۔”
خاوند نے پوچھا: “کون سا وعدہ؟”
بیوی نے کہا: “یہ وعدہ کرو کہ تم مجھے کبھی چھوڑو گے نہیں۔”

خاوند نے شادی کی پہلی رات بیوی کو نہ چھوڑنے کا وعدہ کر لیا۔ یہ لڑکی کوئی عام لڑکی نہیں تھی بلکہ ایم اے اردو پاس تھی، جس کے والدین نے داماد سے جہیز یا لاکھوں روپے ضمانت میں نہیں لکھوائے تھے۔

ایسی عورتیں خوش نصیب مردوں کو ملتی ہیں جو صرف اپنے شوہر سے محبت کرتی ہیں، جن کی نظر میں پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ یہ بیویاں معاشرے کے لیے رول ماڈل ہیں اور انہی کے خلوص اور محبت سے معاشرہ قائم ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *