شاد باغ کی کائنات کہاں گئی؟ 19 دن گزر گئے

لاہور کے علاقے شاد باغ میں 26 سالہ یتیم کائنات 19 روز قبل اچانک گھر سے غائب ہوگئی۔ آٹھ دن بعد ایک رانگ نمبر سے کال آئی — کال کرنے والے نے بتایا کہ “کائنات ایمن آباد کے قریب بے ہوش پڑی ہے، اسے نشے کے انجیکشن لگے ہیں۔”
کائنات کی والدہ کے مطابق، اس نامعلوم شخص نے کائنات سے بات بھی کروائی اور بتایا کہ “یہ نمبر بچی نے خود دیا ہے”، مگر اس کے بعد وہ نمبر ہمیشہ کے لیے بند ہوگیا۔
کائنات کی ماں، جو دوسروں کے گھروں میں کام کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں، اب دربدر انصاف کی تلاش میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کائنات تو موبائل چلانا بھی نہیں جانتی تھی، آخر وہ کسی سے کیسے رابطہ کر سکتی تھی؟
پولیس کو درخواست دے کر وہ آج بھی انتظار میں ہیں، لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں۔
کائنات کی والدہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو بازیاب کر کے ظالموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔ 😢