Monday, December 8, 2025
Urdu News

شاہدرہ میں استاد نے شاگرد کی زندگی تباہ کر دی

شاہدرہ میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا، جس میں ایک استاد نے اپنی ہی شاگرد فرحین کی زندگی برباد کر دی۔ فرحین جب کمپیوٹر کلاسز کے لیے جاتی، تو سرمد نعیم نامی استاد نے اسے شادی کے جھانسے میں اپنی دکان پر بلایا۔ وہاں اس کے ساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کی گئیں، جس سے فرحین کا مستقبل بری طرح متاثر ہوا۔

گھریلو اطلاع ملنے کے بعد والدین نے فرحین کی تعلیم روک دی اور اسے شادی پر مجبور کیا۔ شادی کے 5 سے 6 سال بعد وہی شخص دوبارہ فرحین کی زندگی میں آیا، اور اس بار نہ صرف اسے نشے میں مبتلا کیا گیا بلکہ اس کے ساتھ متعدد افراد شامل تھے، ویڈیوز بھی بنائی گئیں۔

فرحین سے مطالبہ کیا گیا کہ اپنی 13 سالہ بیٹی کو بھی پیش کرے، لیکن اس نے انکار کر دیا۔ اب فرحین کا شوہر اس کا ساتھ دے رہا ہے اور اس کا علاج کروا رہا ہے۔ فرحین نے ہمت کر کے اپنی کہانی ایک نجی ٹی وی چینل کو بیان کی تاکہ لوگوں کو خبردار کیا جا سکے۔

ماں باپ اور معاشرے سے اپیل ہے کہ اپنی اولاد پر نظر رکھیں اور ایسے درندوں سے ہوشیار رہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *