Urdu News

شناختی کارڈ بنوانے والوں افراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آ گئی ، پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوایا جا سکے گا۔ نادرا کا یہ اقدام 31 دسمبر 2026 تک رہے گا جس کا مقصد ان افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا ہے جو مقامی حکومت کے جاری کردہ کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفکیٹس تک رسائی سے محروم ہیں۔

نئے طریقہ کار سے کچھ شرائط کی تصدیق کی بنیاد پر شناختی کارڈ بنوایا جا سکتا ہے، بشمول خاندان کے قریبی افراد کے بائیو میٹرک تصدیق جو پہلے سے نادرا میں رجسٹرڈ ہیں۔اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کی شادی شدہ خواتین کیلیے مطلوبہ دستاویزات میں تصدیق شدہ مقامی نکاح نامہ، والدین میں سے کسی ایک کا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور شوہر کا شناختی کارڈ جبکہ والدین اور شوہر دونوں کی بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہے۔اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کی غیرشادی شدہ خواتین کے لیے والدین میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ اور والدین کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *