شکر کرنے والوں کی رب ہمیشہ نوازتا ہے انتقال کرجانیوالے خالد حفیظ نے ایک بار صاحبہ کو ..

شکر ادا کرنے والوں کو اللہ کیسے نوازتا ہے : وہ بات جسکا صاحبہ کے سامنے ذکر کرتے ہوئے خالد حفیظ رو پڑے تھے ۔۔۔۔۔۔
کل اسلام آباد میں انتقال کرجانیوالے خالد حفیظ المعروف گیسٹ ہاؤس والے شمیم صاحب نے کچھ عرصہ قبل صاحبہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 81 سال عمر ہے ، کئی سالوں سے ایک گردے کے سہارے زندگی گزار رہا ہوں ، کئی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں مگر اللہ نے مجھے ابھی تک اپنے کرم سے نوازا ہوا ہے ، میں کسی کا محتاج نہیں ، مجھے وفا شعار بیوی ملی جس نے مجھے ایک کامیاب انسان بنایا ، مجھے پیار کرنے والے بہن بھائی ملے ، جو پل پل میری خبر رکھتے ہیں ، مجھے اتنے پیارے دوست ملے ، مجھے رزق کی کبھی کمی نہیں رہی ، یہ سب کچھ صرف اللہ کا شکر گزار ہونے کی وجہ سے ہوا۔۔۔ یہ باتیں کرتے ہوئے خالد حفیظ خان رو پڑے تھے ۔۔ دعا ہے اللہ کریم خالد حفیظ خان کے درجات بلند فرمائے آمین