Tuesday, August 26, 2025
Urdu News

صرف 30 روپے کے جھگڑے پر 2 بھائیوں کا قاتل مرکزی ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور: رائیونڈ میں صرف 30 روپے کے جھگڑے پر 2 بھائیوں کو قتل کرنے کے واقعے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم اویس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی وہ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ نوجوان پر بلا کے وار کرتا نظر آ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پھل فروشوں کے ساتھ معمولی تنازع خونریز تصادم میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق دو بھائیوں کے قتل کا مرکزی کردار اویس اب قانون کی گرفت میں ہے۔ اس سے قبل اویس اور تیمور سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مزید چار ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ کیس کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے سپرد کر دی گئی ہے اور جلد باقی ملزمان کو بھی گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *