Saturday, November 22, 2025
Urdu News

طلبا کے لئے اہم خبر! اب اسکول صرف 2 گھنٹے کے لیے کھلیں گے

لاہور: اسکولوں کے اوقات کم کر کے صرف 2 گھنٹے کر دیے گئے، جس کے تحت اوقات کار 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن انیشی ایٹیوز مینجمنٹ اتھارٹی نے وسط مدتی اسکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے ڈیٹس شیٹ جاری کر دی ہے۔

جس کے تحت کلاس 1 سے 8 تک کے طلباء کے لیے پہلے امتحان کی تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

پنجاب کے سرکاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا صبح کی شفٹ کے اسکول 9:30 بجے سے 11:30 بجے تک صرف دو گھنٹے کے لیے کھلے رہیں گے۔ بعد دوپہر کی شفٹ کے اسکولوں کا وقت 2:00 بجے سے 4:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ جمعہ کو یہ وقت 2:30 بجے سے 4:30 بجے تک ہوگا۔

اسی طرح، پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے مطابق، اسکول 23 دسمبر 2025 سے بند ہوں گے اور تعطیلات 10 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام سرکاری اور نجی اسکول یکساں شیڈول کے مطابق 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔

یہ شیڈول پورے صوبے میں نافذ ہوگا تاکہ تمام تعلیمی ادارے، چاہے وہ سرکاری ہوں یا نجی، ایک ہی ٹائم لائن کے مطابق کام کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *