عاشق نے معشوقہ کی بیٹی کو جوئے میں ہارا، انکار پر معشوقہ کو قتل کر دیا

کوٹ عبدالمالک میں انسانی ہمدردی کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں عاشق نے اپنی ہی معشوقہ کی بیٹی کو جوئے میں داؤ پر لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق کوثر نامی خاتون کا کچھ عرصے سے میر باز خان پٹھان نامی شخص کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔
واقعے کی تفصیل کے مطابق میر باز خان نے جوا کھیلتے ہوئے کوثر کی نابالغ بیٹی کو ایک رات کے لیے ہار دیا۔ جب کوثر نے اس گھناؤنی حرکت سے انکار کیا اور اپنی بیٹی کو دینے سے صاف انکار کر دیا تو عاشق طیش میں آ گیا اور معشوقہ پر بہیمانہ تشدد کرکے اسے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کوثر کے قتل کے بعد جوئے میں ہاری ہوئی بیٹی کا پہلا انٹرویو سامنے آیا ہے، جس میں لڑکی نے لرزہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ اس نے بتایا کہ اس کی ماں کو محض اس لیے جان سے مارا گیا کیونکہ اس نے اپنی عزت اور بیٹی کے وقار کا سودا کرنے سے انکار کیا۔
یہ واقعہ نہ صرف ظلم اور درندگی کی انتہا ہے بلکہ معاشرے میں پھیلتی ہوئی اخلاقی گراوٹ پر ایک بڑا سوالیہ نشان بھی چھوڑ گیا ہے۔ ⚖️💔