عشق میں اندھا پن ، بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں تین بچوں کی ماں قیصرہ نے اپنے ہی شوہر آصف کو اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر قتل کر دیا۔
رضوان شاہ، آصف کا ملازم تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہو گئے تھے۔
شوہر کے قتل کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے دونوں نے آصف کی لاش کو پتوکی لے جا کر نہر میں بہا دیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
معصوم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا۔