Wednesday, December 31, 2025
PakistanUrdu News

عماد وسیم اور انکی بیگم کی علیحدگی اسلئے ہوئی کیونکہ عماد اور ثانیہ کے بیچ ..

“اس نے ہمارا ایک مارا ہے، ہمیں ان کے چار مار کر بھی سکون نہیں ملے گا”—یہ الفاظ اُس ماں اور خالہ کی دہائیوں میں گونجتے رہے جنہوں نے ولیمے کے دن اپنے دولہا بنے بیٹے کو کھو دیا۔ یہ واقعہ کچھ ماہ قبل سیالکوٹ میں پیش آیا۔ زبردستی کی شادی نے ایک حسینہ کو کس طرح ایک خوفناک موڑ تک پہنچا دیا، یہ ایک سچی کہانی ہے۔ تصویر میں نظر آنے والی دلہن کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کی گئی تھی، حالانکہ وہ ایک نوجوان سے جنون کی حد تک محبت کرتی تھی۔ رشتہ کرانے والوں اور لڑکی کے گھر والوں نے نہ جانے کیا چالیں چلیں کہ لڑکی بیاہ کر اس گھر آ گئی۔
سہاگ رات دلہن نے دولہا کو اپنے قریب آنے نہ دیا۔ دولہا ساری رات کمرے کے اندر اور باہر بےچینی کے عالم میں چکر لگاتا رہا۔ ماں اور خالہ نے بار بار پوچھا، مگر بدقسمت نوجوان نے کچھ نہ بتایا۔ اگلے روز ولیمہ تھا؛ دلہن سنجیدہ رہی اور دولہا پریشان، مگر خاندان ولیمے کی تیاریوں میں مصروف رہا۔
شام ڈھلی تو دونوں خاندان ولیمے کے لیے ہال پہنچے۔ مختلف رسومات کے بعد، دولہا کے کہنے کے باوجود دلہن ایک علیحدہ گاڑی میں اپنے میکے روانہ ہو گئی، جبکہ دولہا اپنے عزیزوں کے ساتھ اپنی گاڑی میں دلہن کے گھر پہنچا۔ میکے کے دروازے پر جیسے ہی دولہا گاڑی سے اترا، قریب موجود ایک شخص نے اس پر فائرنگ کر دی۔ وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا اور ملزم اس کی سونے کی انگوٹھی لے کر فرار ہو گیا۔ بعد ازاں دولہا اسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔
اوپر بیان کی گئی تمام تفصیلات دولہا کی خالہ نے بیان کیں۔ پولیس نے چند روز میں ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے بعد میں پوری کہانی بیان کرتے ہوئے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *