Urdu News

عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے یورپی یونین سے پاکستان بارے بڑا عجیب و غریب مطالبہ کر دیا

عمران خان کے بیٹے، قاسم خان، نے یورپی یونین سے پاکستان کا جی ایس پی+ اسٹیٹس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی معیشت نازک بحالی کے مرحلے سے گزر رہی ہے، بیرونی تجارتی مراعات کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش دراصل قومی مفادات پر براہِ راست حملہ ہے۔

عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے پاکستان کی جی ایس پی+ حیثیت ختم کروانے کے لیے لابنگ کی اپیل محض غیر ذمہ دارانہ نہیں بلکہ ایسا اقدام ہے جو ذاتی سیاسی مفادات کو کروڑوں افراد کی معاشی بقا پر ترجیح دیتا ہے۔

جی ایس پی+ کوئی علامتی رعایت نہیں بلکہ یہ کلیدی برآمدی شعبوں کو سہارا دیتی ہے، وسیع پیمانے پر روزگار کو یقینی بناتی ہے اور پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی کی بنیاد ہے۔ اسے کسی فرد کو قانونی کارروائی سے نجات دلانے کے لیے سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنا ہر اخلاقی، سیاسی اور قومی حد کو پار کرنا ہے۔⁠

⁠ایسے اقدامات کو اختلافِ رائے یا جمہوری اظہار کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ درحقیقت ایک سوچا سمجھا عمل ہے جس کے ذریعے داخلی سیاسی تنازعات کو بیرونی سطح پر لے جا کر پاکستان کی معاشی استحکام، عالمی ساکھ اور مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

یہ اپوزیشن سیاست نہیں بلکہ کھلی معاشی تخریب کاری ہے۔ کوئی بھی ریاست ان عناصر کو برداشت نہیں کر سکتی جو ذاتی مفادات کے حصول کے لیے غیر ملکی قوتوں کو اپنے ہی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *