Urdu News

عوام کے لئے زبردست خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں حیران کن کمی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگی ایل پی جی سے پریشان عوام کے لئے اچھی خبرآگئی،ملک بھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔
ایف پی سی سی ائی کنوینر ایل پی جی اسٹینڈنگ کمیٹی علی حیدرکاکہناہے کہ جنگ بندی اور ایران میں عید اور نوروز کی چھٹیوں کے بعد ایل پی جی وافر مقدار میں پہنچ گئی ہے۔علی حیدرکے مطابق 7ہزار ٹن ایل پی جی بارڈر کھلنے کے بعدکراچی پہنچ گئی اورسپلائی بہتر ہونے سے فوری طور پر ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کی کمی ہوگئی ہے، مارکیٹ میں سپلائی آنے سے 50 روپے مزید کمی کی توقع ہے ۔علی حیدرکے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کی تھی لیکن کچھ مفاد پرستوں نے قیمت 440 سے 450 روپے تک پہنچا دی،پاکستان میں 65 فیصددرآمدی ایل پی جی پر انحصار ہے اور90 فیصد ایل پی جی ایران سے آتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *