Saturday, October 4, 2025
Urdu News

عورت کا چکر! چار بچوں کی ماں علینہ شہزادی کی پرُاسرار موت

40 سالہ علینہ شہزادی 17 ستمبر کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ شوہر بابر کے مطابق علینہ معمول کے مطابق تہجد پڑھنے کے لیے اُٹھی، لیکن جب باقی اہلِ خانہ بیدار ہوئے تو وہ جائے نماز پر بے جان پڑی تھی۔ علینہ کے جسم پر نیلے نشان دیکھ کر اہلخانہ کو شک ہوا، جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ بابر نے دعویٰ کیا کہ علینہ کو کرنٹ لگا تھا، مگر نشانوں نے کہانی کو مشکوک بنا دیا۔ پولیس نے تدفین روک کر پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بابر کی دوستی فرزانہ نامی شادی شدہ خاتون سے تھی، جس کا شوہر روزگار کے لیے سعودی عرب میں تھا۔ فرزانہ روز رات اپنے 10 سالہ بیٹے کو دودھ میں نیند کی گولی ملا کر سُلا دیتی، تاکہ بابر سے ملاقات کر سکے۔ بیٹے کو جب شک ہوا کہ گھر میں کوئی مرد آتا ہے تو اس نے اپنے والد کو اطلاع دی۔ والد نے فون پر ہی فرزانہ کو طلاق دے دی اور گھر سے نکال دیا۔

طلاق کے بعد فرزانہ نے بابر سے شادی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپنی بیوی علینہ کو طلاق دے دو۔ اسی بات پر بابر اور علینہ کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ اب پوسٹ مارٹم رپورٹ ہی یہ بتائے گی کہ یہ واقعہ حادثہ تھا یا ایک سوچا سمجھا جرم۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *