غیرت کے نام پر ظلم: باپ نے اپنی ہی بیٹیوں کی جان لے لی

کراچی کے علاقے میں ایک سفاک باپ نے غیرت کے نام پر اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بتایا کہ بڑی بیٹی موبائل فون پر کسی سے بات کرتی تھی، جس پر اُس نے سختی سے روکا مگر وہ باز نہ آئی۔
ملزم نے پہلے بڑی بیٹی کو قتل کیا، اور جب چھوٹی بیٹی نے یہ منظر دیکھا تو اُسے بھی ختم کر دیا۔
واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا اور اہلِ علاقہ شدید صدمے میں ہیں۔