Tuesday, February 3, 2026
Urdu News

فیس بک پر ایک کمنٹ نے پورے خاندان کی جان لے لی

فیس بک پر ایک کمنٹ پورے خاندان کی بربادی کا باعث بن گیا : شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں پیش آیا افسوسناک واقعہ ۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ سال قبل ایک شریف خاندان کے اٹھارہ سالہ نوجوان نے فیس بک کی کسی پوسٹ پر علاقہ کے ایک بدمعاش بھگے شاہ کے خلاف کمنٹ کردیا ، بھگے شاہ شیخوپورہ کا ایک مشہور بدمعاش ہے بدمعاشی اور غنڈہ گردی جسکا وطیرہ ہے ، اس نے فیس بک سے نوجوان کا سراغ ڈھونڈ نکالا اور ایک روز اٹھارہ سالہ نوجوان کو جڑانوالہ فیصل آباد میں ق۔ت۔ل کر ڈالا ، نوجوان کے بڑے بھائی نے کیس کی پیروی شروع کی ، یہ خاندان ہر جگہ گیا ، تھانے کچہری اور عدالت کہیں سے انصاف نہ ملا یعنی قا۔تل بھگے شاہ کو گرفتار نہ کیا گیا اور یہ اشتہاری رہا ، کچھ ہفتے پہلے اس بدقسمت گھر کے لوگ لاہور سے واپس شیخوپورہ اپنے گاؤں آرہے تھے کرائے کی اس کار میں اس خاندان کے 2 مرد اور 2 عورتیں جبکہ 2 ماہ کا ایک بچہ سوار تھا کہ راستے میں گھات لگائے افراد نے کار کو روکا اور اس پر اندھا دھند فائیر۔نگ کردی ،فیملی کے چار لوگ بشمول ڈرائیور موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوئی ، زخمی ماں نے بچے کو سیٹ کے نیچے فرش پر ڈال دیا یوں 2 ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا ، جبکہ اسکی ماں بھی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی ۔ شدید فائیر۔نگ کے بعد مس۔لح افراد فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی میں سوار ہوئے اور کار بھگائی تو یہ قریب ہی بجلی کے ایک پول سے ٹکرا کر بند ہو گئی ، یہ لوگ کار سے اتر کر کھیتوں میں چلے گئے کہ پیدل بھاگ جائیں لیکن 15 پر کال ہونے کے بعد ہر طرف وائرلیس پیغام نشر ہو چکا تھا کئی تھانوں اور چوکیوں کی پولیس نے علاقے کا گھیرا کر لیا اور آخر ان پانچوں ملزمان کو اسل۔حہ سمیت گرفتار کر لیا گیا جو اب جیل میں ہیں ۔۔۔ امید ہے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملے گی مگر قابل غور بات فساد کی جڑ فیس بک کا ایک کمنٹ ہی ہے ۔۔۔۔جو ایک شریف گھرانے کی بدمعاشوں کے ایک گروپ سے دشمنی کا باعث بنا ۔۔۔۔۔







Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *