فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ

اسلام آ باد (نیوز ڈ یسک) بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
جس کے بعد قیمتی دھاتیں مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہونے کے بعد 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے، جہاں فی اونس قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 5185 ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 268 روپے مہنگی ہو کر 9554 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔