قیامت کی نشانیاں : سگے بھائیوں کے تعلقات سامنے آگئے

قصور میں پیش آنے والے ایک چونکا دینے والے واقعے میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک خاتون نے اپنے سگے بھائی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے، اور بعد ازاں اپنے شوہر کو قتل کروانے کے لیے اسی بھائی کو استعمال کیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث سگے بہن بھائی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جنہوں نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون اور اس کے بھائی کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات تھے، جبکہ مقتول شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت یہ سنگین قدم اٹھایا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، تاکہ واقعے کے پس پردہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔