Sunday, October 19, 2025
Urdu News

لاڑکانہ میں شوہر کے ہاتھوں 2 بچوں کی ماں قتل

لاڑکانہ کے علاقے رحمت پور تھانہ کی حدود بیس کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایاز ڈیتھو نامی شخص نے اپنی اہلیہ نسیباں کو مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نسیباں اپنی والدہ کے گھر اپنے دو بچوں کے ساتھ رہ رہی تھیں۔
واقعے کے بعد ملزم اپنے دونوں بچوں، 8 سالہ قدیر اور 7 سالہ کنزا کو زبردستی ساتھ لے کر فرار ہوگیا۔ نسیباں کی والدہ کلثوم کا کہنا ہے کہ داماد بیٹی پر تشدد کرتا تھا اور خرچ بھی نہیں دیتا تھا، اسی وجہ سے وہ بچوں سمیت میرے پاس رہ رہی تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا 💔😭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *