لاہور : ظالم شوہر نے پہلی بیوی کے کہنے پر دوسری بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

اندھی محبت کا دردناک انجام! لاہور کی 20 سالہ اقرا نے تین بچوں کے باپ اعجاز سے شادی کی، جس نے پہلی بیوی کے کہنے پر مبینہ طور پر اُسے قتل کر دیا۔
شادی کے بعد اعجاز نے اقرا کو الگ مکان میں رکھا، سسرالیوں سے دور کر دیا، اور گھر والوں کو اُس کے فون سے بلاک کر دیا۔ بعد میں اقرا کو پہلی بیوی کے پاس لے گیا، جہاں جھگڑے شروع ہوئے جو اقرا کی موت پر ختم ہوئے۔
اقرا تین بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی، پولیس کو شبہ ہے کہ اُسے بے دردی سے قتل کیا گیا۔ 💔