لدن کے قریب کار اور بس میں خوفناک تصادم، 6 افراد موقع پر جاں بحق

حاصل پور–وہاڑی روڈ پر ہیڈ اسلام کے نزدیک تیز رفتار کرولا کار سامنے سے آنے والی بس سے جا ٹکرائی۔
خوفناک تصادم کے باعث کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑی کا ڈھانچہ کاٹ کر لاشوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔
حادثہ اتنا دلخراش تھا کہ دیکھنے والے بھی اشکبار ہوگئے۔
اللّٰہ پاک جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔ آمین۔