لڑکی کے گھر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، فائرنگ سے دو ہلاکتیں، ایک شخص زخمی

تاندلیانوالہ کے ماموں کانجن تھانہ کی حدود میں اُس وقت افسوسناک صورتِ حال پیدا ہوگئی جب 22 سالہ ثناء کے گھر آئے ہوئے علی حسن اور نوید کے درمیان کسی بات پر تکرار شروع ہوئی۔
بحث دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدلی اور نوید کی جانب سے کی گئی فائرنگ نے صورتحال انتہائی سنگین بنا دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ثناء اور علی حسن موقع پر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ نوید شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو نازک حالت میں پولیس کی حراست میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔