ماں کا مقدس رشتہ داغدار – لاہور میں خاتون اپنی بیٹی کا سودا کرتی پکڑی گئی

لاہور میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ انسانیت کے لیے لمحہ فکریہ بن گیا۔ ایک خاتون اپنی 18 سالہ سگھی بیٹی کو دو سال سے زبردستی مکروہ دھندے میں دھکیل رہی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ ماں اسے مختلف افراد کے پاس بھیجتی اور رقم وصول کرتی تھی۔
ایک نجی یوٹیوب چینل نے خفیہ منصوبے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اس معصوم لڑکی کو بازیاب کرایا اور اس مکروہ کھیل میں ملوث ماں کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا۔
اس لرزہ خیز انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ماں جیسا رشتہ بے حِس ہو جائے تو معاشرہ تباہی کے دہانے پر پہنچ جاتا ہے۔