ملازمت کے پہلے ہی دن خاتون افسر شرمناک کرتے ہوئے گرفتار

جھارکھنڈ کے کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی خاتون افسر متالی شرما کو ہزار باغ اینٹی کرپشن بیورو (ACB) نے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
متالی شرما نے آٹھ ماہ قبل کوڈرما میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے طور پر شمولیت اختیار کی تھی اور تربیت مکمل کرنے کے بعد اپنی پہلی تعیناتی پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔
اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق، 7 جولائی کو متالی شرما کو اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ کوڈرما ویاپار سہیوگ سمیتی سے 20 ہزار روپے کی طلب کی گئی رشوت کی پہلی قسط کے طور پر 10 ہزار روپے وصول کر رہی تھیں۔ الزام ہے کہ انہوں نے اچانک معائنے کے دوران سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر کارروائی کی دھمکی دے کر رقم طلب کی تھی۔