نکاح کی رنجش—باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا

گوجرہ—چک نمبر 418 ج۔ب میں افسوسناک قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ماجد حسین نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بیٹی ام البنین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی نے اہلِ خانہ کی رضامندی کے بغیر اپنے گاؤں کے نوجوان ابرار سے نکاح کیا تھا، جس پر باپ نے شدید غصے میں آکر سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے والد ماجد حسین اور والدہ روبینہ بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔