Urdu News

وزیر اعظم نے بھی پٹرول کی قیمت پر عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی الحمداللہ پاکستان کی تاریخی کامیابی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آج بہت بڑا تاریخ ساز دن ہے، ہم اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر عوام کو فوری منتقل کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں مزید اقدامات پر مشاورت ہو گی۔

واضح رہے پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کیلئے جنگ بندی ہو گئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *