ٹرک والے بھائی جان ذرا رکئے! یہ خوبصورت نوجوان امیر حمزہ جو بیمار باپ کا علاج کروانے کیلئے لاہور

ٹرک والے بھائی جان ذرا رکئے!

آپ نے اس خوبصورت نوجوان کو کچل کر موت کی نیند سلا دیا جو اپنے بیمار باپ کو علاج کے لئے لاہور لے کر جاتا تھا، آپ نے اس نوجوان سے زندگی چھین لی جو اپنی جواں سالہ بیوی کو گردوں کے فیل ہونے پر بچانے کی کوشش میں تھا. آپ نے اس نوجوان کی سانسیں بند کردیں جو تصویر میں نظر آنے والے دو کمسن بچوں کی کفالت بھی کررہا تھا. آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ آپ ایسے نوجوان کو اپنے ٹرک کے بے رحم پہیوں تلے کچل کر دوڑ لگا گئے جو اپنے خاندان کے لیے کئی محاذوں پر ہنستے ہوئے لڑ رہا تھا.
ٹرک والے بھائی! تمہارے بھی بچے، بھائی بہن اور والدین تمہیں اتنے ہی پیارے ہوں گے جتنے اس نوجوان کو تھے.

تم تو دنیا کے قانون سے بھاگ نکلے مگر یہ بچے، بیمار بیوی اور باپ اس دنیا کی سختیاں ناجانے کب تک جھیلیں گے. ٹرک،بس، کار والے بھائیو! کچھ سوچو اور خدا کا خوف کھاؤ، خود کو بچاؤ، دوسروں کو بچاؤ.