Thursday, July 3, 2025
Pakistan

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار معروف جج کی عدالت میں گرفتاری

آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور مس کنڈکٹ پر سیشن جج راجا امتیاز احمد کو تین دن قید کی سزا سناتے ہوئے کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

راجا امتیاز پر الزام تھا کہ انہوں نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے باوجود ملزم کو بری کر دیا، حالانکہ مقدمہ زیر سماعت تھا اور سپریم کورٹ کے واضح احکامات موجود تھے۔ عدالت میں پوچھنے پر انہوں نے فیصلے سے انکار کیا، مگر ریکارڈ سے ان کا حکم نامہ برآمد ہو گیا۔

عدالت نے اسے توہین عدالت اور عدالتی وقار کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سزا سنائی، جس کے بعد راجا امتیاز کو عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *