Urdu News

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کا شرمناک کام

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کا شرمناک کرتوت: ایک عورت کو 7 سال رکھیل بنا کے رکھا ، بچی پیدا ہوئی تو بدکاری کا الزام لگا دیا ، خاتون تھانے پہنچ گئی سب انسپکٹر گرفتار ۔۔۔ چند روز قبل منظر عام پر آنے والی اس سچی کہانی کی ابتدا 7 سال قبل ہوئی جب ایک خاتون کوئی مسئلہ لے کر تھانے گئی ، درخواست میں اسکا فون نمبر درج تھا ، ایس ایچ او نے اسے کال کرکے تھانے بلانا شروع کردیا اور انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی باتیں کرکے عورت کا ہمدرد بن گیا ، اسی چکر میں وہ خاتون کے قریب آگیا اور خاتون کو اپنے سرکاری کوارٹر پر بلا کر اسکے ساتھ تعلقات بنا لیے پھر یہ سلسلہ چل نکلا ، خاتون کے بقول کبھی تھانیدار اسلم بلوچ اس کے گھر آجاتا اور کبھی وہ اسکے پاس چلی جاتی ، چندسال بعد خاتون کے ہاں ایک بچی پیدا ہوئی ، سب انسپکٹر نے سارا خرچہ اٹھایا اب خاتون نے نکاح کا مطالبہ شروع کردیا مگر تھانیدار ٹالتا رہا ۔۔۔ جب بچی چار سال کی ہوئی اور خاتون نے اسے سکول داخل کروانا چاہا تو اس نے سب انسپکٹر پر زور ڈالنا شروع کردیا کہ وہ اس سے نکاح کرے لیکن سب انسپکٹر اسلم بلوچ یہ کہہ کر مکر گیا کہ تم ایک بدکردار عورت ہو تمہارے پاس پتہ نہیں کون کون آتا ہے اور تم بچی کو میرے گلے ڈال کر پاک صاف بننا چاہتی ہو ۔یہی نہیں تھانیدار نے خاتون کے کے گھر جاکر تش۔دد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھم۔کیاں بھی دیں ، اس واقعہ کے بعد خاتون تھانے پہنچ گئی اور ایف آئی آر درج کروا دی جسکے بعد مذکورہ سب انسپکٹر کے خلاف تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ خاتون اپنے الزامات ثابت کرنے میں کس حد تک اور کیسے کامیاب ہوتی ہے ۔۔۔۔۔




Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *