Wednesday, August 20, 2025
Urdu News

چکوال: شوہر دوست سے بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنواتا رہا، دونوں گرفتار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چکوال کی تحصیل چوآ سیدن شاہ کے علاقے دوالمیال میں ایک لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر اپنی نئی نویلی بیوی کو بار بار دوست کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات پر مجبور کرتا رہا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ شادی کے صرف دو ماہ کے دوران کئی بار جبری زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور انکار پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

خاتون نے ہمت کرکے اپنی والدہ کو تمام حقیقت بتائی جس پر والدہ نے تھانہ چوآ سیدن شاہ میں مقدمہ درج کروایا۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شادی جون میں محمد اسلام نامی شخص سے ہوئی تھی، جو اپنے دوست اسماعیل شاہ کو گھر بلا کر بیوی کو زبردستی اس کے حوالے کرتا رہا۔ شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *