ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا قابل تعریف اقدام

بے گناہ شہری کو پکڑ کر تھانے لے جانے اور پیسے لے کر چھوڑنے والے لاہور کے ایک تھانے کے 4 شیر جوانوں کی اسی تھانے میں کپڑے اتروا کر لتر پریڈ ، تھانے کے ایس ایچ او کے عہدے میں تنزلی کرکے پولیس لائن کے گیٹ پر کھڑا کر دیا ، پنجاب پولیس کی کالی بھیڑیں منہ چھپانے لگیں ۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل لاہور میں ایک تھانے کی پٹرولنگ پارٹی نے ایک بے گناہ شہری کو دھر لیا اور دیہاڑی لگانے کے چکر میں تھانے لے آئے ، تھانے میں اس نوجوان سے کچھ پیسے بطور رشوت طلب کیے اور پھر اسے جانے دیا ، اس شہری نے کسی طریقے سے ڈی آئی جی کو شکایت کردی تو شکایت درست ثابت ہونے پر ڈی آئی جی فیصل کامران نے نہ صرف چاروں جوانوں کو اسی تھانے میں لتر پریڈ کے مرحلے سے گزارا بلکہ تھانے کے ایس ایچ او کو فوری سزا دے کر سب انسپکٹربنا دیا یہی نہیں اسے سزا کے طور پر پولیس لائن کے گیٹ پر آنے جانے والوں کو چیک کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ۔ ڈی آئی جی صاحب اسی پر نہیں رکے بلکہ ایک خصوصی آڈیو میسج پورے پنجاب کی پولیس کو واٹس ایپ پر جاری کیا جس میں خبردار کیا کہ ان جوانوں کا حال دیکھ لو ، اپنے بیوی بچوں پر ترس کھاؤ ، اگر کسی نے عام آدمی کو بے گناہ تنگ کیا تو اس کا انجام بہت برا ہو گا ۔۔۔۔۔