کراچی کلفٹن ۔ لودھراں کی گھریلو ملازمہ نے 13 سال ایک ہی گھر سے کروڑوں روپے کی چوری کر ڈالی

کراچی کلفٹن _ لودھراں
لودھراں کی گھریلو کام کرنے والی نے
دنیا بھر میں لودھراں کا نام روشن کر ڈالا
13 سال میں ایک ہی گھر سے 5 کروڑ چوری کر ڈالے ….
گھریلو ملازمہ تیرہ سال تک چوریاں کرتی رہی ، پانچ کروڑ سے زائد رقم غائب ہو گئی، 13 سالوں میں چوری کے پیسوں سے گزری میں 50 لاکھ مالیت کا فلیٹ خریدا ،
دو پلاٹ پنجاب میں ایک 5 مرلہ اور ایک سات مرلہ جو کہ 3 لاکھ روپے فی مرلہ خریدے گئے ملزمہ نے پچاس اور چالیس لاکھ مالیت کی دو گاڑیاں بھی خریدیں، ایک دکان بھی خریدی جس کی مالیت 70 لاکھ روپے ہے
پولیس نے فلیٹ اور دکان کو سیل کرکے نقد رقم تقریبا 46 لاکھ روہے نقد وصول کرلیئے خاتون کی سہیلی کے راز فاش کرنے کے باعث مدعیان کو مائی کے کارناموں کی خبر ہوئی، ابتک ملزمہ سے 1.50 کروڑ روپے تک کی ریکوری کرلی گئی ہے …
پولیس رپورٹ کی تفصیلات:
مقدمہ الزام نمبر: 338/2025
دفعات: .109.381، 34
تھانہ: کلفٹن، کراچی ساؤتھ
تاریخِ وقوعہ: سال 2013 (مختلف اوقات میں)
تاریخِ اندراج مقدمہ: 15-06-2025
مقامِ وقوعہ: بنگلہ نمبر 24، خیابانِ تنظیم، ڈیفنس فیز VI
مدعیہ: عنوشہ جلیل زوجہ حسن جلیل
خلاصہ واقعہ:
مدعیہ عنوشہ جلیل نے الزام عائد کیا کہ اس کی گھریلو ملازمہ شہناز نے مختلف اوقات میں اس کے گھر سے تقریباً پانچ کروڑ روپے چوری کیے،
تفتیشی کارروائی:
1. ملزمہ شہناز نہایت تیز اور شاطر عورت ہے۔ اسے گرفتار کر کے تفتیش کی گئی، جس میں اس نے جرم کا اعتراف کیا۔
2. ملزمہ کی نشاندہی پر:
ایک عدد کار Civic (مالیت: 6,50,0000 روپے) برآمد کی گئی۔
5,75,000 روپے نقدی گھر سے برآمد ہوئے۔
بینک اکاؤنٹس UBL سے 31,00,000 روپے Meezan Bank سے 6,40,000 روپے برآمد ہوئے۔
3. شہناز نے اپنے شریکِ جرم:
نسیمہ زوجہ محسن
محسن (شوہر) کا نام ظاہر کیا، جو اس وقت مفرور ہیں۔
4. ملزمہ کے بیٹے اصف کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، جس کی نشاندہی پر 2,00,000 روپے نقدی برآمد ہوئی۔
5. محمد حماد (خاندانی ملازم) سے ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جو شہناز کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔
6. شہناز کے نام پر تین گاڑیاں اور تین موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ پائی گئیں، جو چوری شدہ رقم سے خریدی گئیں۔
ادارہ جاتی و قانونی اقدامات:
تمام گاڑیوں و املاک کی ضبطگی کے لیے ای ٹی او صاحب کو لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
پولیس پارٹی کے لیے لیٹر لکھا گیا ہے تاکہ ملزم محسن اور ملزمہ نسیمہ زوجہ محسن کی گرفتاری کے لیے لودھراں، پنجاب روانگی عمل میں لائی جا سکے۔
پنجاب ریوینیو ڈیپارٹمنٹ سے ملزمان کی جائیداد کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔