کرایہ داروں کی سُنی گئی ..کرایہ داری سے متعلق نئے قانون کا اعلان کر دیاگیا.

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں کرایہ داری سے متعلق نئے ضوابط کا اعلان کر دیاگیا۔ سعودی عرب کےایک اخبار کے مطابق جنرل اتھارٹی فار ریئل اسٹیٹ نے معاہدہ کرایہ داری سے متعلق نئے ضوابط لاگو کر دیے ہیں، جس پر عملدرآمد ہر مالک مکان کو کرنا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق مالکان کی جانب سے کرایہ دار کو مکان خالی کرنے کے لیے ایک برس قبل نوٹس جاری کرنا ہوگا تاکہ اس دوران کرایہ دار اپنی نئی رہائش کے لیے مناسب بندوبست کر سکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پراپرٹی سیکٹر کی صورتحال کو بہتر بنانے خاص طور پر ریاض شہر میں بڑھتے ہوئے کرایوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایوان شاہی سے اس مد میں خصوصی ضوابط جاری کرنے کی ہدایات جاری ہونے پر جنرل اتھارٹی فار ریئل اسٹیٹ کی جانب سے نئے ضوابط جاری کیے گئے تھے۔