کوہاٹ میں ظلم کی انتہا

تعلقات سے انکار پر باپ اور بیٹے پر دن دہاڑے بازار میں فائرنگ — والد موقع پر شہید، بیٹا شدید زخمی۔
چرسی بازار کوہاٹ میں رائل بیکری کے قریب ایک غریب شخص اپنے بیٹے کے ساتھ انگوٹھیاں اور عینک بیچ کر روزی کماتا تھا۔ لڑکا شکل و صورت میں خوبصورت تھا، جسے محمدزئی کا ایک بدکردار شخص ناجائز تعلقات کے لیے تنگ کر رہا تھا۔
انکار پر آج بھرے بازار میں اس بے گناہ نوجوان اور اس کے والد کو گولیاں مار دی گئیں۔ فائرنگ سے والد موقع پر شہید ہو گئے جبکہ بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ قاتل فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔
📢 ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظالم قاتل کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔