گوجرانوالا ،سٹی ہاوسنگ سوساسٹی نہر کنارے ملنے والی نعشوں کا معمہ حل

گوجرانوالا ،سٹی ہاوسنگ سوساسٹی نہر کنارے ملنے والی نعشوں کا معمہ حل ، ماں بیٹے اور بیٹی کا سفاک قاتل ہمسایہ ہارون گرفتار ،ملائکہ بی بی اور بیٹے احمد کو چھریوں سے قتل کیا جبکہ 7 ماہ کی بیٹی فاطمہ کو زندہ ہی نہر میں پھینک دیا
جس کی نعیش گزشتہ روز ایمن اباد کے علاقہ سے ملی تھی۔سفاک درندے قاتل ہارون نے سونے کے زیورات کے لئے 24 سالہ ملائکہ، 5 سالہ احمد کے گلے کاٹے اور ملائکہ سے طلائی زیور لینے کے لیے مقتولہ کے کان ہی کاٹ دئیے ۔سفاک درندے قاتل نے 7 ماہ کی فاطمہ کو زندہ ہی نہر میں پھینک دیا۔ مقامی پولیس نے اندھے قتلوں کا سراغ لگا کر قاتل ہارون کو گرفتار کر لیا ہے ،
ہارون تینوں کو موٹر سائیکل پر لیکر گیا جس کی سی سی ٹی فوٹیج سے انکشاف سامنے ایا قاتل ہارون جنازے اور کفن دفن ، کھانا کھلانے تک گھر والوں کے ساتھ رہا پھر شک ہونے پر فرار ہوا جیسے بعد میں مقامی پولیس نے
گرفتار کیا، قاتل ہارون اور ملائکہ پہلے سٹی ہاوسنگ کے پارک میں بیٹھ کر گپ شپ کرتے اور مختلف چیزیں کھاتے پیتے رہے بعد میں قاتل انہیں نہر کنارے لے گیا اور سونے
کے زیورات کے لئے تینوں کی جان لے لی
قاتل ہارون کا نواحی محلے مدھو خلیل سے تعلق تھا اور وہ شادی بیاہ کے کپڑوں پر کڑھائی کا کام کرتا تھا