گوجرانوالہ: ایمان اور عبدالرحمان قتل کیس میں نیا انکشاف، والد لقمان کا بیان سامنے آگیا

گوجرانوالہ کے علاقے اصغر کالونی میں ایمان اور عبدالرحمان کے اندوہناک قتل کیس کا فالو اپ بیان سامنے آیا ہے۔
والد لقمان کے مطابق، ایمان جب سکول جاتی تھی تو ملزم حسن اکثر گلی میں کھڑے ہو کر اسے چھیڑتا تھا۔
ایمان نے واقعہ گھر آ کر بتایا تو بھائی عبدالرحمان نے کہا کہ “پاپا فکر نہ کریں، میں اسے سمجھا دوں گا۔”
بعد ازاں یہ بات حسن کے والدین تک پہنچی تو وہ چند افراد کے ساتھ معذرت کرنے ہمارے گھر آئے اور یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
لیکن چند دن بعد عبدالرحمان جب ایمان کو سکول چھوڑنے گیا، حسن نے دونوں پر گولیاں چلا دیں۔
والد لقمان نے واضح کیا کہ حسن کا ہمارے ساتھ کوئی خونی رشتہ نہیں، یہ محض افواہیں ہیں۔