Wednesday, October 15, 2025
Urdu News

گوجرانوالہ میں افسوسناک واقعہ , ملزم نے دو جواں سال بہن بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا

گوجرانوالہ کے علاقے محلہ اصغر کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم حسن علی نے گھریلو تنازع کے دوران اپنی ہی رشتہ دار ایمان اور عبدالرحمن پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ دونوں جواں سال بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ملزم حسن علی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق مقتول بہن بھائی نہایت شریف اور بااخلاق تھے، ان کی اچانک موت پر پورا علاقہ غم میں ڈوب گیا ہے 💔😭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *