ہنجروال تھانے میں اختیارات کا مبینہ غلط استعمال، نوجوان لڑکی غیرقانونی حراست کا شکار

لاہور کے تھانہ ہنجروال میں تعینات سب انسپکٹر عابد پر ایک نوجوان لڑکی اقصیٰ کو بغیر کسی مقدمے کے غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقصیٰ کو تقریباً دس روز تک تھانے میں بند رکھا گیا، جبکہ اس دوران اس کی بھابھی کو بھی غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق دورانِ حراست سب انسپکٹر عابد کی جانب سے اقصیٰ پر نازیبا مطالبات کیے جاتے رہے اور انکار کی صورت میں اس کے بھائی اور والدہ کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ اختیارات کے ناجائز استعمال اور دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا۔
واقعے نے پولیس نظام میں احتساب، خواتین کے تحفظ اور قانون کے غلط استعمال سے متعلق سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جبکہ متاثرہ خاندان انصاف کے لیے اعلیٰ حکام سے کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے۔