7لاکھ 33 ہزار بیرل روسی تیل کب تک پاکستان پہنچ جائے گا؟ بڑی خوشخبری

اسلام آباد: روسی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران روسی خام تیل پاکستان کو فراہم کیا جائے گا۔ گلوبل انرجی امور کے ماہر ڈاکٹر ممودہ سلامے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تقریباً 7 لاکھ 33 ہزار بیرل روسی خام تیل جلد پاکستان کے پورٹ قاسم پہنچنے کی توقع ہے۔
پاکستان طویل عرصے سے تیل کی ضروریات کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کرتا رہا ہے، تاہم اس سے قبل بھی روس سے خام تیل کی خریداری کی جا چکی ہے۔ توانائی کے ماہرین کے مطابق متبادل ذرائع سے تیل کی فراہمی پاکستان کے لیے معاشی طور پر اہم ثابت ہو سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہر 10 فیصد اضافے سے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تقریباً ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے تو سالانہ خسارہ 5 سے 7 ارب ڈالر تک بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔