Sunday, August 17, 2025
Urdu News

محمد ریان ایک معصوم فرشتہ جو 14 اگست 2025 کی رات والد کیساتھ

انا للہ و انا الیہ راجعون۔ محمد ریان بلال، ایک معصوم فرشتے کی جان، 14 اگست 2025 کو کسی کی غیر ذمہ دارانہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے چھین لی گئی۔ یہ دل دہلا دینے والا سانحہ ایک پورے خاندان کو تباہ کر گیا, ایک باپ اور ماں نے اپنا اکلوتا 11 ماہ کا بچہ، اپنی دنیا اور خوشی کا محور کھو دیا، صرف اس لیے کہ کوئی اپنی نام نہاد “خوشی” منا رہا تھا۔ خدارا، ہوائی فائرنگ کی اس ظالمانہ روایت کو روکیں, آپ کے چند سیکنڈ کے “مزے” کسی کی پوری زندگی چھین سکتے ہیں۔ خوشی کے لمحات کو زندگی بھر کے دکھوں میں نہ بدلیں۔ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے، انہیں صبر جمیل عطا فرمائے، اور اس معصوم جان کو جنت الفردوس میں بلند مقام دے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *