گھر والوں کی کال ضرور اٹینڈ کریں چاہے آپ کتنی مصروفیات میں ہوں

پڑوس والوں کا جواں سالہ بیٹآ فوت ہو گیا تعزیت کے لیے گیا موت کی وجہ دریافت کی معلوم ہوا لڑکا کالج سے گھر آیا ماں اور بہن نے کہا ہم کچھ دیر کے لئے مارکیٹ جا رہی ہیں جب تک ہم واپس نہ آئیں آپ گھر پر رہنا مارکیٹ جانے کے آدھے گھنٹے بعد لڑکے نے ماں بہن کو کالیں کی انھوں نے کال ریجکٹ کر دیں یہ سوچ کر کے جلد واپس آنے کا کہہ رہا ہو گا باہر جانے کی جلدی ہو گی
کہیں بار کالیں کرنے کے باوجود انھونے کال اٹینڈ نہیں کی مارکیٹ سے واپس آنے پر گھر کے سامنے رش دیکھا پڑوسی نے بتایا آپکے بچے کو ایک سائیڈ درد ہو رہا تھا گیٹ کے سامنے تڑپ رہا تھا گلی والے ہسپتال لے گے ہیں اتنے میں ایمبولینس گھر کے سامنے رکی جس میں بیٹے کا جنازہ تھا اس ماں اس بہن پر کیا گزری
کچھ دن بعد موبائل پر اس کا وائس میسج سنا جو اس نے تکلیف کے وقت ماں بہن کو بھیجا تھا
مجھے سینے میں درد ہو رہا ہے جلدی واپس آؤ مجھے ہسپتال لے چلو
وقت گزرنے پر پچھتاوا ہی رہ جاتا ہے