قصور میں خوفناک واقعہ، دو بہنیں اغوا کے بعد تین دن تک زیادتی کا نشانہ

قصور کے علاقے محلہ کوٹ عباس شاہ، جو سٹی چونیاں تھانے کی حدود میں آتا ہے، میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو سگھی بہنیں عادیبہ اور طیبہ (عمر 16 اور 18 سال) بازار سامان لینے کے لیے گئیں مگر واپس نہ آئیں۔ دونوں بہنوں کو 5 سے 6 افراد نے مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور چھانگا مانگا کے جنگل میں لے جا کر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ تشدد بھی کرتے رہے۔ یہ اذیت ناک سلسلہ تین دن تک جاری رہا اور بعد ازاں ملزمان دونوں بہنوں کو سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔
متاثرہ بہنوں کا کہنا ہے کہ انہیں کیری ڈبے میں ڈال کر پہلے چھانگا مانگا لے جایا گیا جہاں پہلی رات ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ اس کے بعد انہیں قلعہ روپا سنگھ کے علاقے میں ایک بیٹھک میں رکھا گیا جہاں تین دن تک یہی سلوک جاری رہا۔ متاثرہ لڑکیوں نے جن افراد کے نام بتائے ان میں احمد، فیضان، مبشر، انس اور کاشی شامل ہیں، کیونکہ وہ ایک دوسرے کو انہی ناموں سے پکار رہے تھے۔ پولیس نے ان میں سے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ابھی تک مفرور ہیں۔
متاثرہ لڑکیوں کے بھائی نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں مقامی پولیس پر اعتماد نہیں لہٰذا یہ مقدمہ سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف مل سکے۔