بریکنگ نیوز: گوجرانوالہ جیل میں 9 مئی کیس کا سزا یافتہ قیدی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ سینٹرل جیل میں 9 مئی مقدمے میں سزا یافتہ قیدی قاسم کھوکھر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ جیل حکام کے مطابق قاسم کھوکھر انسداد دہشت گردی عدالت سے 5 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ اچانک طبیعت بگڑنے پر قیدی کو فوری طبی امداد دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ حکام نے مزید بتایا کہ قیدی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔