Thursday, October 2, 2025
Urdu News

لاہور: شوہر نے اہلیہ کو رات بھر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کر دیا

لاہور کے علاقے دھرم پورہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں منیر نامی شخص نے اپنی 40 سالہ بیوی ارم شہزادی کو قتل کر دیا۔ لواحقین کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا اور معمولی باتوں پر آپے سے باہر ہو جاتا تھا۔

قتل سے ایک رات قبل ارم نے اپنی بہن فوزیہ کو فون کر کے بتایا کہ منیر نے اسے پوری رات تشدد اور اذیت میں رکھا، کبھی مرغا بنایا اور کبھی ایک ٹانگ پر کھڑا کیا۔ اس پر فوزیہ اور اس کا بھائی شہباز بہن کی مدد کے لیے وہاں پہنچے اور منیر کو سمجھانے کی کوشش کی۔

تاہم ملزم نے کمرے سے اسلحہ نکالا اور بیوی ارم کے سر پر فائر کر دیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ افسوسناک واقعے کے وقت ارم کی بہن، بھائی اور 3 سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھے اور سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھتے رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *