کراچی میں دل دہلا دینے والا واقعہ: شوہر نے دوسری شادی کے بعد بیوی کو لوٹ کر فرار ہو گیا

شہر قائد میں ایک خاتون کی دوسری شادی خوفناک انجام پر پہنچی۔
چند سال قبل ایک شخص سے شادی کرنے والی خاتون کے مطابق شوہر ابتدا میں ملازمت کرتا تھا، مگر جلد ہی نوکری ختم ہو گئی۔
اس کے بعد اس نے کاروبار کے بہانے لاکھوں روپے بٹورے، جن میں 15 سے 20 لاکھ روپے جم کھولنے کے نام پر لیے گئے۔
خاتون کے مطابق یہ رقم کاروبار میں استعمال نہیں ہوئی بلکہ شوہر نے اسے غائب کر دیا۔
ایک دن جب خاتون دفتر میں مصروف تھیں، ملزم گھر سے سونے کے زیورات اور نقد رقم لے کر فرار ہو گیا اور تمام رابطے منقطع کر دیے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ مجموعی نقصان 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، لیکن پولیس کی جانب سے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔
متاثرہ خاتون انصاف کے لیے در بدر بھٹک رہی ہے اور اعلیٰ حکام سے اپیل کر رہی ہے کہ نوسر باز شوہر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔