افواہوں کا خاتمہ! فرح یوسف نے اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

اینکر پرسن فرح یوسف نے اقرار الحسن سے علیحدگی کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر واضح کیا کہ ان کے اور اقرار الحسن کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
فرح نے کہا کہ ان کے نام کے ساتھ “یوسف” ان کے والد کی پہچان ہے، اور وہ اس پر فخر کرتی ہیں۔ “میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اپنی بایو میں ‘فرح اقرار’ کے بجائے ‘فرح یوسف’ لکھ دوں کیونکہ باپ کا نام میرے لیے اعزاز ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ کچھ پرانے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویریفکیشن کی وجہ سے نام تبدیل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے افواہیں پھیلانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ “ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں، لوگ اپنی مرضی سے خبریں بناتے ہیں۔”
یاد رہے کہ فرح یوسف 2007 سے صحافت سے وابستہ ہیں اور اب اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں، جبکہ اقرار الحسن کی یہ دوسری شادی ہے اور مجموعی طور پر وہ تین بار شادی کر چکے ہیں۔ ❤️