بیوفائی کا المیہ , ماں نے غصے اور بدلوں میں گھر اجاڑ دیا

خیرپور کے ایک معزز گھرانے میں دل دہلا دینے والا قتل عام سامنے آیا ہے۔
سرگودھا سے تعلق رکھنے والی اقصیٰ کی شادی کو کئی سال گزر چکے تھے اور وہ چار بچوں کی ماں تھی۔
وقت کے ساتھ شوہر نوید کا اپنی بیوی سے رویہ بدل گیا اور اس نے ملازمہ کے ساتھ تعلقات بنائے، جس پر گھر میں تنازع شدت اختیار کر گیا۔
ابتدائی طور پر نوید نے رشتہ داروں اور بڑوں کے سامنے معاملہ جھٹلایا، مگر بعد میں اس نے ملازمہ سے نکاح کر لیا۔
یہ خبر سن کر اقصیٰ شدید ذہنی دباؤ اور جذباتی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی۔
غصے اور انتقام میں اندھی ہو کر اس نے کھانے میں نشہ آور دوا ملائی، اور شوہر اور چاروں بچوں کے بے ہوش ہونے پر گولیاں مار کر سب کی جان لے لی۔
قتل کے بعد اقصیٰ نے واٹس ایپ پر سٹیٹس لگایا جس میں اس نے شوہر کی بے وفائی اور زندگی برباد ہونے کا ذکر کیا، اور پھر خودکشی کر لی۔
اس اندوہناک سانحے نے شہر بھر کو صدمے میں مبتلا کر دیا۔