Saturday, November 8, 2025
Urdu News

استغفراللّٰہ۔ پتوکی کے ایک گاؤں میں دل دہلا دینے والا ظلم سامنے آیا ہے

مزدور مزمل حسین بیس سال سے ایک زمیندار کے گھر کام کر رہا تھا۔ گھر میں فاقے تھے، بچے بھوکے تھے، اس لیے وہ اپنی حق کی تنخواہ لینے مالک کے دروازے گیا۔ مزمل کے ایک دو سخت لفظوں نے زمیندار کی انا کو آگ لگا دی۔

زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مزمل کو باندھ کر بے رحمی سے تشدد کیا، پھر سر پر کلہاڑی سے وار کر کے اسے تین حصوں میں چیر دیا۔ جرم چھپانے کے لیے سر پر ایلفی لگا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ شاید ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

زمیندار مزمل کو خود ہی ہسپتال لے گیا لیکن ڈاکٹرز نے حقیقت بھانپ لی۔ وہ لاش واپس اٹھا کر بھاگ نکلا اور مزمل کے گھر کے قریب پھینک گیا۔
بچے، بیوی اور بہنیں لاش دیکھ کر چیخیں مار مار کر رو رہی ہیں۔ گھر والے انصاف کی فریاد کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سے اپیل ہے کہ اس درندے اور اس کے ساتھیوں کو عبرتناک سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *