Sunday, November 16, 2025
Urdu News

اقصیٰ کے رشتے سے انکار کا خوفناک انجام!

ضلعی شہر پاکپتن میں پیش آیا ایک ایسا لرزہ خیز واقعہ جس نے ہوش اڑا دیے۔ 18 سالہ اقصیٰ، جس کا بچپن والدین کی محنت اور شفقت میں گزرا۔ والد کے انتقال کے بعد پھوپھو راشدہ بی بی نے اپنی بھتیجی کے لیے رشتہ مانگا لیکن اقصیٰ کی ماں خدیجہ نے انکار کرتے ہوئے دوسری جگہ منگنی طے کر دی۔ کہا جاتا ہے کہ اسی رنجش نے راشدہ بی بی کو سفاک بنا دیا۔

راشدہ بی بی نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ مل کر اقصیٰ کو اغوا کیا اور اسے مسلسل دھمکیاں دینے کے ساتھ نشہ آور گولیاں دیتی رہی۔ جب وہ اپنی خواہش پوری نہ کر سکی تو اس نے وحشیانہ قدم اٹھایا اور اپنی بھتیجی کا قتل کر کے جسم کے دو حصے کر دیئے! اوپری دھڑ کنویں میں پھینک دیا، جبکہ باقی جسمانی حصہ کھیتوں سے ملا۔

ایسی درندگی انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اللہ ایسے مجرموں کو سخت ترین سزا دے!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *